رام نومی پروزیراعلی تلنگانہ نے بھدرا چلم میں پوجا کی
حیدرآباد،28 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے رام نومی کے موقع پر بھدراچلم مندر میں خصوصی پوجا کی اور 351 کروڑ کے مندر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ترقیاتی منصوبہ کے تحت مندر کے توسیعی کام اور گوداوری گھاٹ کی ترقی پر 75 کروڑ خرچ کئے جائیں گے
رام نومی پر وزیراعلی تلنگانہ  نے بھدرا چلم میں پوجا کی


حیدرآباد،28 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے رام نومی کے موقع پر بھدراچلم مندر میں خصوصی پوجا کی اور 351 کروڑ کے مندر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ترقیاتی منصوبہ کے تحت مندر کے توسیعی کام اور گوداوری گھاٹ کی ترقی پر 75 کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔ 180 کروڑ سے انفراسٹرکچر سہولتوں کو ترقی دی جائے گی اور 96 کروڑ مندر کے اطراف کے علاقوں کی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا ، ریاستی وزراء کنڈا سریکھا ، پی سرینواس ریڈی ، پی ناگیشور راؤ ، وی سری ہری کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مندر میں خصوصی پوجا کی اور کپڑوں کا تحفہ پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande