پٹیالہ ہاوس کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شبیر شاہ کو ضمانت
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو ضمانت دے دی ہے۔ خصوصی جج پرشانت شرما نے شبیر شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ دہشت گردی فنڈنگ کی
پٹیالہ ہاوس کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شبیر شاہ کو ضمانت


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو ضمانت دے دی ہے۔ خصوصی جج پرشانت شرما نے شبیر شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ دہشت گردی فنڈنگ کیس میں شبیر شاہ کی ضمانت پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ آج کے حکم سے شبیر شاہ کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شبیر شاہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔ سپریم کورٹ نے یو اے پی اے کیس میں شبیر شاہ کو 12 مارچ کو ضمانت دی تھی۔سپریم کورٹ میں یو اے پی اے کیس کی سماعت کے دوران شبیر شاہ کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کولن گونسالویس نے بتایا کہ درخواست گزار شدید بیمار ہے۔ گونسالویس نے کہا کہ اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے اور تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ کا نام این آئی اے کی طرف سے داخل کی گئی پہلی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں بھی نہیں تھا۔ اس کیس میں بھی ٹرائل جلد مکمل ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ 400 گواہ موجود ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے 12 جون 2025 کو شبیر شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔واضح رہے کہ شبیر شاہ کے خلاف 2007 میں منی لانڈرنگ کیس میں 2005 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شبیر شاہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 25 جولائی 2017 کو گرفتار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande