
حیدرآباد ، 28 مارچ (ہ س)۔ آئی پی ایل کی شروعات ہونے پر حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سٹے بازی سے گریز کریں۔ انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ اس سے خاندانوں کے لیے شدید مالی پریشانی اور طویل مدتی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سٹہ بازی میں ملوث ہونا افراد کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور زندگیوں کو برباد کرنے کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ سجنار نے کہا کہ شائقین ذمہ داری کے ساتھ کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور غیر قانونی سٹے بازی کا شکار نہ ہوں۔ واضح ہو کہ انڈین پریرمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 19 واں سیزن آج شام سے شروع ہو ا، جس میں چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ سن رائزرز حیدرآباد سے بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوا۔ ٹورنامنٹ 31 مئی تک چلے گا اور74 میچوں میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جوش و خروش کے درمیان، حکام نے عام طور پرآئی پی ایل سیزن سے وابستہ بیٹنگ کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق