
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ مشرقی دہلی کے پریت وہار پولیس اسٹیشن کی پولیس نے ایک شاطر چور کو چوری کے سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت سوہن کالیا (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم پہلے بھی 35 سے زائد جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔
مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیو کمار نے ہفتہ کو بتایا کہ 25 مارچ 2026 کو عبدل اپنے گھر پارک اینڈ کالونی، وکاس مارگ میں واقع اپنے گھر پہنچے تو مرکزی گیٹ کھولنے کے بعد دیکھا کہ دیکھا کہ اندر کے دروازے کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر سے سامان غائب پایا۔ اسی دوران انہوں نے بالکونی کے قریب ایک مشکوک آدمی کو سبر رنگ کے بیگ کے ساتھ دیکھا۔ مشکوک ہونے پر انہوں نے آواز دی تو ملزم فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔
مقامی باشندوں اور بیٹ عملے کی مدد سے ملزم کا فوری تعاقب کیا گیا اور وکاس مارگ پر کرکری موڑ کے قریب اسے پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے چوری شدہ گھریلو سامان برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، اس سلسلے میں پریت وہار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 67/2026 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ تفتیش کے دوران شکایت کنندہ نے بتایا کہ ان کے گھر سے زیورات کا سیٹ، کیمرہ ڈی وی آر، انورٹر بیٹری، باتھ روم کی فٹنگز اور تانبے اور پیتل کے برتن بھی چوری ہوئے ہیں۔ پولیس دیگر سامان برآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اپنی نشے کی لت کو پورا کرنے کے لیے چوری کی وارداتیں انجام دیتا ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، وہ آرمز ایکٹ، لوٹ مار، چھینا جھپٹی، گاڑی چوری اور دیگر چوری کی 35 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد