ماں کے مبینہ ناجائز تعلقات سے ناراض بیٹے نے نوجوان کو قتل کر دیا
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔باہری دہلی ضلع کے پشچم وہار ویسٹ تھانہ علاقے میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے اپنی ماں کے ساتھ مبینہ تعلقات سے مشتعل ہو کر 22 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ارتکاب جرم کے بعد
Paschim-Vihar-West-murder-case


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔باہری دہلی ضلع کے پشچم وہار ویسٹ تھانہ علاقے میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے اپنی ماں کے ساتھ مبینہ تعلقات سے مشتعل ہو کر 22 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

پولیس کے مطابق، ہفتہ کی دوپہر تقریباً 2:27 بجے ایک پی سی آر کال موصول ہوئی، جسے پہلے نہال وہار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا اور بعد میں اسے کارروائی کے لیے پشچم وہار پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔ یہ کال مقتول کے بھائی سمت نے کی تھی۔ جانچ میں پتہ چلا کہ مقتول امن (22) ساکن مدنگیر تھا، جو ملزم کی ماں کے ساتھ پشچم وہار سے نہال وہار جا رہا تھا۔ اسی دوران ملزم روہت (18) بائک پر آیا اور امن پر چاقو سے حملہ کردیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ امن موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ قتل کی وجہ ملزم کی والدہ اور مقتول کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ اس سے ناراض ہو کر ملزم نے واردات کو انجام دیا۔ واقعے سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ فی الحال، پوری سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے کیس کے ہر پہلو کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande