
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ جنوب مشرقی ضلع کے پل پرہلاد پور تھانہ علاقے میں گھریلو جھگڑے میں شوہر نے اپنی بیوی کو چھوٹے ایل پی جی سلنڈر سے کئی با ر وار کرکے کر قتل کر دیا۔ متوفی کی شناخت پونم کے طور پر کی گئی ہے۔ واردات کو انجام دینے والے شوہر کی شناخت سریش کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ملزم شوہر سریش واردات کے وقت نشے میں تھا۔
پولیس کے مطابق، ملزم سریش پل پرہلاد پور میں ڈی ڈی اے فلیٹ میں اپنی بیوی پونم اوردو اور چار سال کی دو بیٹیوں کے ساتھ رہتا ہے ۔ سریش ایک پرائیویٹ نوکری کرتا ہے اور جوڑے میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بیوی کا ملزم کے اہل خانہ سے جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان اکثرلڑائی ہوتی تھی۔ ہفتہ کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا بڑھ کر پرتشدد لڑائی میں بدل گیا۔ الزام ہے کہ غصے میں آکر سریش نے گھر میں رکھے چھوٹے ایل پی جی سلنڈر سے پونم کے سر پر کئی بار مارا۔ حملے میں پونم کا سر بری طرح سے فریکچر ہو گیا تھا۔
جھگڑے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور پونم کو ایمس ٹراما سینٹر لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد اسے گرفتار کر لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رکھا گیا ہے اور ملزم کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم واردات کے وقت شراب کے نشے میں تھا۔ پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد