دہلی-این سی آر میں گانجہ سپلائی کرنے والا اوڈیشہ سے گرفتار
نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔ مشرقی ضلع پولیس کے انسداد منشیات دستے (اے این ایس) نے دہلی-این سی آر میں گانجہ سپلائی کرنے والے ایک بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اہم سپلائی کرنے والے آکاش کمار (28) کو کندھمال ضلع، اوڈیشہ سے کئی اضلاع میں
دہلی-این سی آر میںگانجہ سپلائی کرنے والا اوڈیشہ سے گرفتار


نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔

مشرقی ضلع پولیس کے انسداد منشیات دستے (اے این ایس) نے دہلی-این سی آر میں گانجہ سپلائی کرنے والے ایک بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اہم سپلائی کرنے والے آکاش کمار (28) کو کندھمال ضلع، اوڈیشہ سے کئی اضلاع میں تعاقب کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیو کمار نے اتوار کو بتایا کہ یہ معاملہ 11-12 مارچ کی رات کو شروع ہوا، جب ٹیم نے کلیان پوری علاقے میں ایک اسکوٹر پر سوار دو اسمگلروں، اکبر (36) اور فیروز خان (41) کو دو تھیلوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ دونوں غازی آباد کے رہنے والے تھے۔ تلاشی کے دوران 21 کلو 730 گرام گانجہ اور 46 گرام اسمیک برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 12 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران، فیروز خان نے انکشاف کیا کہ اس نے گانجہ کندھمال، اڈیشہ کے رہنے والے آکاش کمار ڈیگل سے خریدا تھا، جس نے اسے دہلی-این سی آر میں سپلائی کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے تکنیکی نگرانی شروع کی اور اہم سپلائر تک پہنچنے کے لیے مسلسل چھاپے مارے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق اے سی پی آپریشنز پون کمار کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے اوڈیشہ کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے۔ ملزم مسلسل اپنے ٹھکانے تبدیل کر رہا تھا اور اپنا موبائل فون بند کر کے فرار ہو رہا تھا۔ 26 مارچ کو، معتبر معلومات کی بنیاد پر، پولس نے کندھمال سے بھونیشور تک اس کا پیچھا کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو 28 مارچ کو دہلی لایا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران، آکاش نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گاو¿ں کے جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں قدرتی طور پر اگنے والے گانجے کو جمع اور اسمگل کرتا تھا۔ دو تین سال پہلے اس کی ملاقات فیروز خان سے ہوئی جس کے بعد اس نے بڑے پیمانے پر اس کی سپلائی شروع کر دی۔ فوری رقم کے لالچ میں آکر وہ اس غیر قانونی تجارت میں ملوث ہوگیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande