
پٹنہ، 28 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ کنیا اتھانہ منصوبہ کے تحت تین برسوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ مالی سال 2022-23 سے 2024-25 تک، 12لاکھ 53ہزار 831 لڑکیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں سے 10لاکھ 35 ہزار 770 مستفدین کو ڈی بی ٹی کے ذریعے رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ مالی سال 2025-26 میں میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر رجسٹریشن کے عمل میں جنوری کے آخری ہفتے سے تاخیر ہوئی تھی۔ اب تک 1لاکھ 10ہزار 367 درخواست موصول ہوچکی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اورجلد ہی مزید مستفید ہونے والوں کو مدد ملے گی۔ محکمہ سماجی فلاح سے موصولہ معلومات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 3لاکھ 52ہزار 413 مستفیدوں اور 2024-25 میں 3لاکھ 36ہزار 699 مستفیدوں کو منصوبہ کا فائدہ دیا گیاہے۔ اسکیم کے تحت، نوزائیدہ لڑکی کو اس کی پیدائش کے پہلے سال میں2ہزار روپے اور ایک سال مکمل ہو نے پر تاریخ پیدائش کا رجسٹریشن اور آدھار رجسٹریشن کے بعدایک ہزار روپے راست طور پر والدین ، مستفیدوں کے بنک کھاتے میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کنیا اتھان یوجنا (ایم کے یو وآئی) نے ریاست میں لڑکیوں کی پیدائش، تعلیم اور سماجی تحفظ کو فروغ دینے میں مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 3 اگست 2018 کو شروع کی گئی، اس اسکیم کا بنیادی مقصد لڑکیوں کی نسل کشی کو روکنا، پیدائش کے اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا اور کم سنی کی شادی کو ختم کرنا ہے۔بیٹیوں کے مستقبل کی مضبوط بنیاد:بہار میںوزیر اعلیٰ کنیا اتھانامنصوبہ نافذ ہے۔ یہ لڑکیوں کو ان کی پیدائش سے لے کر ان کی تعلیم اور خود انحصاری تک مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک سماجی پیغام دیتا ہے کہ بیٹیاں بوجھ نہیں بلکہ خاندان اور معاشرے کے لیے ایک طاقت ہیں۔ بہار حکومت کا یہ اقدام ریاست میں جنسی تناسب کو بہتر بنانے، لڑکیوں کی تعلیم کی شرح میں اضافہ اور بچپن کی شادی جیسی سماجی برائیوں کو ختم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan