
جلگاؤں فائرنگ واقعہ، 35 سالہ نوجوان تاجر ہلاکجلگاؤں، 28 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے املنیر شہر میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں ایک 35 سالہ نوجوان تاجر ہلاک ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق 28 مارچ کی رات املیشور نگر میں بھوشن مہاجن اپنے دوست اور تاجر ارون سریش مہاجن کو دیسی کٹّا دکھا رہا تھا، اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو سیدھی ارون کے سینے میں لگی۔
واقعے کے فوراً بعد زخمی ارون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔ پولیس انسپکٹر دتاتریہ نکم کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر مس فائر کا نتیجہ تھا، تاہم اس معاملے کے تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔
پولیس نے اس بات کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہے کہ دیسی کٹّا کہاں سے لایا گیا، اس کا مقصد کیا تھا اور آیا واقعے سے قبل دوستوں کے درمیان کوئی تنازع ہوا تھا یا یہ محض لاپروائی کا نتیجہ ہے۔ اس سلسلے میں املنیر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے