
ڈسٹری بیوشن یوٹیلٹی رینکنگ میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن برقرار
نئی دہلی، ،26مارچ (ہ س)۔
شمالی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاوردہلی ڈسٹری ایوشن لمیٹیڈ (ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل) کو وزارت توانائی کی جانب سے مالی سال 2025-25 کے لیے’ کنزیومر سروس ریٹنگ آف ڈسکامس (سی ایس آرڈی)‘ فریم ورک کے تحت سب سے اونچی درجہ بندی (اے پلس) سے نوازا گیا ہے۔ ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل نے اس بہترین درجہ بندی کے ساتھ ہی شہری اور مجموعی یوٹیلیٹی کیٹیگریز میں ملک بھر میںایک بار پھراپنی سابقہ پوزیشن کوبرقرار رکھتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
اس مجموعی درجہ بندی کے ساتھ ٹاٹاپاور۔ڈی ڈی ایل کو آپریشنل اعتبار میں’اے پلس‘، کنکشن اور دیگر خدمات نیز میٹرنگ، بلنگ اور کلیکشن میں’اے‘(ہر ایک کے تحت) اور غلطی کی اصلاح اور شکایت کے ازالے میں ’اے پلس‘ رینکنگ فراہم کی گئی ہے۔
تازہ رپورٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل کے سی ای او دویج داس بساک نے کہا کہ ہمارے صارفین کی ہم سے مسلسل بڑھتی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم لگاتار اپنی خدمات اور ڈیلیوری کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تازہ ترین درجہ بندی ہماری مختلف ٹیموں کی سخت محنت کا اعتراف ہے اورساتھ ہی ہمیں اپنی خدمات کو مزید بلند کرنے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ہم اپنی خدمات کومسلسل اور بلند سطح پرلے جانے اور صارفین کی توقعات کو پورا اترنے کے اپنے عزائم کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزارت توانائی کی جانب سے2021 میں شروع کی گئی کنزیومر سروس ریٹنگ (سی ایس آرڈی) رپورٹ صارفین کی خدمات کے معاملے میں ڈسکامس کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کے لیے بنیادی معیارات کوطے کیا جاتا ہے اور صارفین کی توقعات کو بھی دھیان میں رکھتے ہوئے فوری اور درست میٹرنگ اوربلنگ، کامیاب طریقے سے شکایات کا تصفیہ اورغیرجانبدار نیزشفاف بلنگ نظام جیسے معیار پر کمپنیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
ڈسٹری بیوشن یوٹیلیٹیز رینکنگ (ڈی یوآر) کے دوسرے ایڈیشن نے مختلف یوٹیلٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی ا نہیں مسلسل بہتر بنانے کی ترغیب دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais