رانچی میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم اور فائرنگ، پولیس تفتیش میں مصروف
رانچی، 26 مارچ (ہ س)۔ رانچی کے پنڈرا او پی علاقے میں واقع بینک کالونی میں کرکٹ کھیلنے کو لے کر جھگڑا جمعرات کو پرتشدد تصادم میں بدل گیا۔طلبا کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد شدید لڑائی ہوئی، دونوں طرف سے پتھراؤ بھی ہوا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جھڑ
JH-VIOLENT-CLASHES-AND-FIRING-BETWEEN-TWO-FACTIONS


رانچی، 26 مارچ (ہ س)۔ رانچی کے پنڈرا او پی علاقے میں واقع بینک کالونی میں کرکٹ کھیلنے کو لے کر جھگڑا جمعرات کو پرتشدد تصادم میں بدل گیا۔طلبا کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد شدید لڑائی ہوئی، دونوں طرف سے پتھراؤ بھی ہوا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جھڑپ کے دوران گولیاں بھی چلیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اچانک بینک کالونی پہنچ گئی اور آپس میں لڑنے لگے۔ جھگڑے کے دوران پتھراؤ بھی ہوا اور پھر اچانک کچھ لوگوں نے فائرنگ شروع کردی۔

بینک کالونی کے مکینوں نے پولیس کو دو گروپوں میں پرتشدد تصادم کی اطلاع دی۔ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے رانچی کے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ، سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور کوتوالی کے ڈی ایس پی پرکاش سوئے اپنی فورسز کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا اور نصف درجن سے زائد فسادیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز طلباء کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑاہوا جس کے بعدمارپیٹ ہوئی۔ اسی جھگڑے کی وجہ سے جمعرات کو دونوں گروپوں کے درمیان پھر سے جھگڑا ہوا۔ سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ لڑائی اور پتھراؤ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر گولیاں بھی چلائی گئیں اور کئی خول برآمد ہوئے۔ پولیس پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جو بھی ملزم قصوروار پایا گیا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande