مارکاپورم بس حادثہ: نائیڈو حکومت کا مہلوکین کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ امداد دینے کا اعلان
حیدرآباد 26 ۔ مارچ (ہ س) ۔ آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں جمعرات کی صبح ایک نجی بس سے ٹرک کے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے 14 مسافروں کی موت ہوگئی اور 23 زخمی ہوگئے۔ ریاستی حکومت نے مالی امداد کا اعلان کیاکہ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور
مارکاپورم بس حادثہ: نائیڈو حکومت کا متوفی کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ امداد دینے کا اعلان


حیدرآباد 26 ۔ مارچ (ہ س) ۔ آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں جمعرات کی صبح ایک نجی بس سے ٹرک کے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے 14 مسافروں کی موت ہوگئی اور 23 زخمی ہوگئے۔ ریاستی حکومت نے مالی امداد کا اعلان کیاکہ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دئے جائیں گے۔قبل ازیں متوفی لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے وزیراعظم فنڈ سے 50 ہزار امداد کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے ردعمل میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے مارکاپورم بس حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے وزیراعلی نائیڈو نے یہ ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔انہوں نے وزراء اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے کی کڑی نگرانی کریں اور انہیں بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ مارکاپورم کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) وی ہرش وردھن راجو نے بتایا کہ ہری کرشنا ٹراویلس کی ایک پرائیویٹ بس، جو تلنگانہ کے نرمل سے آندھرا پردیش کے نیلور جارہی تھی، صبح 6 سے 6:30 بجے کے درمیان ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں 14 افراد جھلس کر ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے، جب کہ ڈرائیور سمیت دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande