اے ایم یو کے قانون کے طلبہ نے قانونی بیداری کیمپ منعقد کیا
اے ایم یو کے قانون کے طلبہ نے قانونی بیداری کیمپ منعقد کیا علی گڑھ، 26 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے سالِ آخر کے طلبہ نے عوام میں قانونی شعور بیدار کرنے اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک قانونی بیداری کیمپ م
شعبہ قانون کے طالبہ بیداری پروگرم


اے ایم یو کے قانون کے طلبہ نے قانونی بیداری کیمپ منعقد کیا

علی گڑھ، 26 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے سالِ آخر کے طلبہ نے عوام میں قانونی شعور بیدار کرنے اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک قانونی بیداری کیمپ منعقد کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر شکیل احمد نے کی جبکہ اس کے رابطہ کار پروفیسر حشمت علی خان تھے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر خان نے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ استحصال اور ناانصافی سے بچاؤ کے لیے بیداری نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو سماجی خدمت میں فعال کردار ادا کرنے کی بھی ترغیب دی۔

کیمپ کے دوران طلبہ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک گروپ نے ”تعصب سے پاک ہندوستان“ اور ”سائبر فراڈ کے خلاف بیداری“ جیسے موضوعات پر مؤثر اور معلوماتی نکڑ ناٹک پیش کیے، جب کہ دوسرے گروپ نے قریبی مواضعات کا دورہ کیا جہاں لوگوں کو قانونی رہنمائی اور مدد فراہم کی گئی اور ان میں بیداری پیدا کی گئی۔ پروگرام میں اساتذہ، طلبہ اور رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ کیمپ طلبہ کے لیے ایک اہم عملی تجربہ اور معاشرے میں قانونی بیداری کے فروغ کی جانب ایک کارآمد قدم ثابت ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande