کٹھوعہ پولیس نے سوشل میڈیا پر فرضی خبر کی تردید کی۔
جموں, 26 مارچ (ہ س)سوشل میڈیا پر ہٹلی موڑ گووندسر علاقے سے بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبر کو پولیس نے مکمل طور پر بے بنیاد اور فرضی قرار دیا ہے۔ کٹھوعہ پولیس کے مطابق اس نوعیت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حال ہی میں نوراترا کے دوران
Police


جموں, 26 مارچ (ہ س)سوشل میڈیا پر ہٹلی موڑ گووندسر علاقے سے بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبر کو پولیس نے مکمل طور پر بے بنیاد اور فرضی قرار دیا ہے۔ کٹھوعہ پولیس کے مطابق اس نوعیت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حال ہی میں نوراترا کے دوران چند بچیاں اپنے اہلِ خانہ کو اطلاع دیے بغیر کنجک پوجن کے لیے گئی تھیں، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد تمام بچیاں بحفاظت اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ اس فرضی خبر کے ماخذ کی جانچ کی جا رہی ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر کو شیئر نہ کریں اور افواہوں سے گریز کریں تاکہ معاشرے میں غیر ضروری خوف و ہراس اور بے چینی نہ پھیلے۔ ساتھ ہی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ معلومات کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande