
جموں, 26 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی کوئی قلت نہیں ہے اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور گزشتہ چند دنوں سے سپلائی معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیٹرول پمپس پر غیر ضروری بھیڑ نہ لگائیں، کیونکہ اس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے عارضی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ضروری اشیاء کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں ہے۔ عوام سے پرسکون رہنے اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کرنے کی اپیل کی گئی ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر