
جموں, 20 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ یہ تہوار کل منایا جائے گا۔
اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عیدالفطر ماہِ رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جانے والا ایک اہم مذہبی اور سماجی تہوار ہے، جو قربانی، ایثار اور باہمی محبت کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مبارک موقع پر انسانیت کی خدمت کے عہد کی تجدید کریں اور غریب و مستحق افراد کی مدد کے لیے آگے آئیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ عیدالفطر سب کے لیے امن، خوشحالی اور مسرت کا پیغام لے کر آئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر