
علی گڑھ, 20 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک تعزیتی نشست فیکلٹی میں منعقد ہوئی، جس میں جے این میڈیکل کالج کے شعبہ بایو کیمسٹری کے پروفیسر مشیئت اللہ صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور طبی تعلیم و تحقیق کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ تعزیتی قرارداد میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی گئی۔ مرحوم کے لئے مغفرت اور بلندیئ درجات کی دعا کی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ