
علی گڑھ، 20 مارچ (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں پرنسپل مسز نغمہ عرفان اور فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ موجود تھے۔ اسکول انتظامیہ نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تعلیم اور کھیل دونوں میدانوں میں عمدگی حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشش جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ