یو ڈی ایل سی کے زیر اہتمام یوم خواتین پر کوئز مقابلہ منعقد
علی گڑھ،20 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یونیورسٹی ڈیبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب (یو ڈی ایل سی) نے یومِ خواتین کے موقع پر کینیڈی آڈیٹوریم، کلچرل ایجوکیشن سینٹر میں ’وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ‘ کے موضوع پر ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا۔ پ
کوئز مقالبہ


علی گڑھ،20 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یونیورسٹی ڈیبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب (یو ڈی ایل سی) نے یومِ خواتین کے موقع پر کینیڈی آڈیٹوریم، کلچرل ایجوکیشن سینٹر میں ’وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ‘ کے موضوع پر ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا۔

پروگرام کا آغاز یو ڈی ایل سی کے سکریٹری سید فہیم احمد نے ایک موک کوئز سے کیا، جس کے بعد جوائنٹ سکریٹری آمنہ عاصم نے استقبالیہ خطاب پیش کیا اور دنیا بھر میں خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

ابتدائی مرحلہ سابق انچارج کوئز فورم خالد احمد کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس کے نتیجہ میں 6 ٹیمیں فائنل مرحلے کے لیے منتخب ہوئیں۔ فائنل راؤنڈ ’پاؤنس اینڈ باؤنس‘ کے عنوان سے محمد نعمان خان اور فریحہ رضوی نے دیگر ٹیم اراکین کے ساتھ مل کر منعقد کیا، جن میں خالد احمد، منزہ خان اور مائشہ خوشنود شامل تھیں۔ اس میں پہلا انعام درفشاں سلطانہ، نائلہ صدیقی اور عریشہ نے حاصل کیا، دوسرا انعام سید علی عتیق، محمد ابراہیم اطہر اور محمد تابش خان کو دیا گیا؛ جبکہ تیسرا انعام بشریٰ رشید، آیت علی اور ایاز کے حصے میں آیا۔

اس موقع پر پروفیسر محمد رضوان خان، کوآرڈینیٹر، سی ای سی، اور ڈاکٹر منصور عالم صدیقی، صدر یو ڈی ایل سی نے یومِ خواتین کی مناسبت سے بامقصد پروگرام کے انعقاد کو سراہا۔ آخر میں عمر عبداللہ نے اظہارِ تشکر کیا۔ نظامت کے فرائض عالیہ فاطمہ اور عمر جاوید نے انجام دیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande