شوگر مل پر محکمہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کا مشترکہ چھاپہ، مل میں خوف و ہراس
بجنور، 18 مارچ (ہ س)۔ انکم ٹیکس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکارنصف درجن سے زیادہ گاڑیوں میں بجنور ضلع کے نور پور تھانہ علاقے میںآج بدھ کے روز مراد آباد روڈ پر واقع بندل شوگر مل چانگی پور میں پہنچے جس سے مل میں کھلب
MIL-PARA-AAYAKAR-KI-CHAPEMARI


بجنور، 18 مارچ (ہ س)۔ انکم ٹیکس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکارنصف درجن سے زیادہ گاڑیوں میں بجنور ضلع کے نور پور تھانہ علاقے میںآج بدھ کے روز مراد آباد روڈ پر واقع بندل شوگر مل چانگی پور میں پہنچے جس سے مل میں کھلبلی مچ گئی۔

چھاپہ ماری کرنے پہنچے افسران نے مل میں پہنچتے ہی آئی ٹی اور اکاو¿نٹس کے عملے سمیت تمام ملازمین کے فون ضبط کر لیے۔ غازی آباد کی ٹیم آئی ٹی اور اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران مل کے کئی افسران اور ملازمین لاپتہ پائے گئے۔ ان کے فون بند تھے جبکہ کچھ مل پر آنے سے بچتے نظر آئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، غازی آباد کی ٹیم نہ صرف بندل گروپ کی کئی ملوں بلکہ اس کے کوارٹرز اور مکانات کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بندل پیپرز گروپ کے علاوہ ڈسٹلری میں ٹیکس، جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس سے متعلق ضروری دستاویزات کی چھان بین بھی جاری ہے۔

عہدیداروں کی ٹیم کی آمد سے مقامی باشندوں میں مختلف بحث چھڑ گئی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاکہ حفاظتی انتظامات برقرار رہے۔ بندل شوگر مل، چانگی پور کے حکام نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی فون پر کسی سے بات کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande