
سلی گوڑی، 18 مارچ (ہ س)۔ عید سے قبل شہر کا مشہور ہاشمی چوک ان دنوں پوری طرح سے روشنیوں اور تہواروں سے جگمگا رہا ہے۔ سڑک کے کنارے دکانیں میںسیویوں، عطر، خشک میوہ جات، کپڑے اور جوتوں سے بھری پڑی ہیں۔ لوگوں کا ایک مستقل سلسلہ خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں کوئی پیدل پہنچ رہا ہے تو کوئیآٹو یا ٹوٹو سے اتر کر ان دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔
ہر سال کی طرح، اس سال بھی یہ بازار عید سے قبل توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ودھان مارکیٹ، ہاکرس کارنر اور مہاویر استھان کے خریدار بھی ہاشمی چوک کا دورہ کرنا نہیں بھول رہے ہیں۔ سیوک روڈ اور ہل کارٹ روڈ سے آنے والے گاہک بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔
تاجروں کے مطابق یہ منڈی تقریباً 60 سال پرانی ہے اور نسل در نسل یہاں کاروبار چلتا آ رہا ہے ۔ عید سے تقریباً 15 دن پہلے مارکیٹ سجناشروع ہو جاتا ہے اور آہستہ آہستہ اس میں ہجوم بڑھتا جاتا ہے۔
خریداروں میں بھی زبردست جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ کوئی سیویاں خرید رہا ہے ،تو کوئی عطر اور کوئی کپڑا۔ لوگ اپنے اہل خانہ کے لیے خصوصی تیاریوں کے ساتھ خریداری کر رہے ہیں۔ لوگ دور دراز مقامات سے آ رہے ہیں ،جن میں ڈووآرز اور آس پاس کے علاقوں سے بھی لوگ شامل ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ سال کے اس وقت کا انتظار کرتے ہیں، کیونکہ عید کا بازار ان کے لیے سب سے خاص ہوتا ہے۔ تہواروں کی رونقوں کے درمیان یہ ہاشمی چوک بازار سلی گڑی کا نشان بن گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد