ڈی آئی جی کی جانب سے ریاسی میں سیکورٹی صورتحال پر میٹنگ
جموں, 18 مارچ (ہ س)۔ ادھم پور-ریاسی رینج کی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سارہ رضوی نے نوراتری تہوار کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر اور یاترا راستے پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کٹرا میں منعقدہ مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہ
DIG


جموں, 18 مارچ (ہ س)۔ ادھم پور-ریاسی رینج کی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سارہ رضوی نے نوراتری تہوار کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر اور یاترا راستے پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کٹرا میں منعقدہ مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے یاتریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے مختلف مقامات پر ناکے قائم کرنے اور جموں و کشمیر پولیس و سی آر پی ایف کی جانب سے چوبیس گھنٹے مشترکہ پٹرولنگ بڑھانے پر زور دیا۔

ڈی آئی جی نے پیدل گشت میں اضافہ، حساس مقامات پر اضافی تعیناتی، ولیج ڈیفنس گارڈز کی فعالیت اور مسلسل نگرانی کو سیکورٹی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا۔ انہوں نے ہجوم کے مؤثر انتظام پر بھی زور دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے، تخریب کاری یا بھگدڑ سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کٹرا میں داخل ہونے والے افراد، خصوصاً مزدوروں، پونی پورٹرز اور دیگر افراد کی سخت ویریفکیشن اور بیک گراؤنڈ چیک کے احکامات بھی جاری کیے۔

اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی پرم ویر سنگھ سمیت سی آر پی ایف، فوج، انٹیلی جنس بیورو، سی آئی ڈی، ریلوے، ٹریفک پولیس اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے کٹرا شہر، بیس کیمپ، یاترا راستے اور غار مندر کے لیے جامع سیکورٹی منصوبہ پیش کیا۔ سارہ رضوی نے کہا کہ نوراتری کے دوران یاتریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیترا نوراتری 19 مارچ سے شروع ہو کر 27 مارچ تک جاری رہے گی، جس دوران ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande