منی پور کی ممنوعہ تنظیموں کے تین کیڈر گرفتار
امپھال، 18 مارچ (ہ س)۔ منی پور میں ممنوعہ تنظیموں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور حفاظتی دستوں نے ریاست کے مختلف حصوں سے تین عسکریت پسند تنظیموں کے تین کیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے کئی طرح کا مواد بھی برآ
منی پور: تین ممنوعہ تنظیموں کے گرفتار تین کیڈر اور تلاشی مہم چلاتے ہوئے حفاظتی دستے


امپھال، 18 مارچ (ہ س)۔ منی پور میں ممنوعہ تنظیموں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور حفاظتی دستوں نے ریاست کے مختلف حصوں سے تین عسکریت پسند تنظیموں کے تین کیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے کئی طرح کا مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے آج صبح جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو حفاظتی دستوں نے کاکچنگ ضلع کے سوگنو تھانہ کے تحت سنگٹوم علاقے سے ممنوعہ تنظیم آر پی ایف/پی ایل اے کے ایک سرگرم کیڈر ایلانگبم ابیناش عرف راکیش (21) کو گرفتار کیا ہے۔ وہ بنیادی طور پر کاکچنگ ضلع کے ہیانگلام ماکھا لیئی کائی کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

ایک دوسری مہم میں اسی دن حفاظتی دستوں نے امپھال مشرقی ضلع کے ایرلبونگ تھانہ کے تحت ایرلبونگ ہائی اسکول، بامون کانپو کے پاس سے ممنوعہ تنظیم کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے ایک سرگرم کیڈر، امپھال مشرقی ضلع کے وانگ کھی ایانگ پلی کے رہائشی متم رنجن سنگھ عرف منگل (46) کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور ایک اسکوٹر ضبط کیا گیا۔

تیسری مہم میں حفاظتی دستوں نے امپھال مغربی ضلع کے سنگجامئی تھانہ کے تحت کانچی پور علاقے سے ممنوعہ تنظیم پریپاک (پرو) کے ایک سرگرم کیڈر، امپھال مشرقی ضلع کے چانم سانڈروک ماکھا لیئی کائی کے رہائشی تاوریم ارون کمار سنگھ (32) کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور ایک آدھار کارڈ ضبط کیا گیا۔

دریں اثنا، ریاست کے حساس اضلاع کے سرحدی علاقوں میں حفاظتی دستے تلاشی مہم اور علاقے پر کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو چلائی گئی مہم کے دوران قومی شاہراہ-37 پر ضروری سامان لے جانے والی 326 گاڑیوں کی نقل و حمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور گاڑیوں کی بلا روک ٹوک اور محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے حساس حصوں میں حفاظتی قافلہ فراہم کیا گیا ہے۔

منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑوں اور وادیوں دونوں میں اس دوران کل 114 ناکے اور چیک پوائنٹ لگائے گئے تھے، تاہم کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande