
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سنسکرت سبھاشت (اقوالِ زریں) شیئر کر کے ہمت اور بہادری کی اہمیت سے ملک کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک باہمت شخص اپنے پراکرم (بہادری) سے پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے۔
وزیراعظم نے ’ایکس‘ پر کہا کہ بہادری اور پراکرم ایسا سرمایہ ہے، جس سے ہر مشکل کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی ہمت اور خود اعتمادی اسی جذبے کی ترغیب دیتی ہے۔
وزیراعظم نے سنسکرت سبھاشت بھی شیئر کیا:
ایکیناپِ ہِ شورین پاداکرانتم مہیتلم۔ کریتے بھاسکرین ایو سفارسفرت تیجسا پش
اس سبھاشت کا مطلب ہے کہ جس طرح سورج اپنی روشن کرنوں سے پوری زمین کو منور کر دیتا ہے، اسی طرح ایک باہمت اور بہادر شخص اپنی چمک، حوصلے اور اعمال کے زور پر پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن