جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں تازہ برفباری
جموں, 18 مارچ (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں واقع معروف سیاحتی مقام سرتھل میں تازہ برفباری کے بعد پورا علاقہ برف کی سفید چادر میں ڈھک گیا، جس سے دلکش سرمائی مناظر سامنے آئے ہیں۔سرتھل لکھن پور سے تقریباً 175 کلومیٹر دور ہے، اپنی قدرتی خوبصورتی،
Snpwfall


جموں, 18 مارچ (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں واقع معروف سیاحتی مقام سرتھل میں تازہ برفباری کے بعد پورا علاقہ برف کی سفید چادر میں ڈھک گیا، جس سے دلکش سرمائی مناظر سامنے آئے ہیں۔سرتھل لکھن پور سے تقریباً 175 کلومیٹر دور ہے، اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز میدانوں، بلند پہاڑوں اور گھنے جنگلات کے لیے جانا جاتا ہے۔ حالیہ برفباری کے بعد برف سے ڈھکی چوٹیاں، دھند آلود وادیاں اور پُرسکون ماحول سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔برفباری کے باعث سڑکوں پر بھی برف جمع ہو گئی تھی، تاہم جزوی طور پر صفائی کے بعد آمد و رفت بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ادھر بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے بنی بھدرواہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ بی آر او حکام کے مطابق آئندہ پانچ دنوں میں سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔تازہ برفباری کے بعد سرتھل ایک بار پھر سرمائی سیاحت کے لیے پرکشش مقام بن کر ابھرا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande