
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان سے مغربی ایشیا کے لیے آج 50 پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی یہ پروازیں مغربی ایشیا کے مختلف مقامات کو جوڑیں گی۔
ذرائع کے مطابق، ان پروازوں میں 14 شیڈولڈ فلائٹس جدہ اور 12 فلائٹس مسقط کے لیے اڑان بھریں گی۔ شیڈولڈ پروازوں کا آپریشن دہلی، ممبئی، بنگلور، حیدرآباد، منگلور، کوزی کوڈ، کنور، کوچی، لکھنو اور ترواننت پورم جیسے اہم شہروں سے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، 24 نان شیڈولڈ فلائٹس یو اے ای اور سعودی عرب کے لیے چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں کا مقصد خاص طور پر ان مسافروں اور ہندوستانی شہریوں کو خدمات فراہم کرنا ہے، جو موجودہ کشیدہ حالات کے باوجود اپنی منزل تک محفوظ پہنچنا چاہتے ہیں۔
ایئر لائنز نے مسافروں سے وقت پر ایئرپورٹ پہنچنے اور تمام حفاظتی قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی اضافی پروازوں سے مشرقِ وسطیٰ میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی نقل و حرکت آسان ہو جائے گی۔
خاص طور پر حالیہ بین الاقوامی تناو اور مشرقِ وسطیٰ میں حفاظتی حالات کے پیشِ نظر، یہ قدم ہندوستانی شہریوں اور کاروباری مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو مدِ نظر رکھ کر اٹھایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن