
سرینگر، 17 مارچ (ہ س): لداخ انتظامیہ نے منگل کو انتظامیہ کے مفاد میں کئی افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لداخ کے مطابق سچن بالی (جے کے اے ایس) کو ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو، لیہہ تعینات کیا گیا ہے، اور وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈلوم، لیہہ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ سمیرا شفیع اور دیچھن چنڈول جے کے اے ایس افسران کو لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ میں انڈر سیکریٹریز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جب کہ ڈاکٹر ٹنڈوپ نمگیل کو چیف سیکریٹری کا او ایس ڈی مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں، ہما خان (جے کے اے ایس) کو سکول ایجوکیشن/ ہائر ایجوکیشن/ وائی ایس ایس اور ایچ اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد شبیر کو ایس ڈی ایم کھارو کے اضافی چارج کے ساتھ تحصیلدار کھارو کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کو فوری طور پر فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir