ڈاکٹر امبیڈکر کے شمولیتی اور پائیدار ترقیاتی وژن پر مبنی قومی سمینار 30 مارچ کو
علی گڑھ, 17 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر امبیڈکر چیئر برائے قانونی مطالعات و تحقیق کے زیر اہتمام 30 مارچ کو ایک روزہ قومی سمینار بعنوان ”وکست بھارت ایٹ 2047 میں پائیداری اور شمولیتی ترقی کا امبیڈکر کا وژن:قانون اور پالیسی“، ہائی برڈ
مون کورٹ


علی گڑھ, 17 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر امبیڈکر چیئر برائے قانونی مطالعات و تحقیق کے زیر اہتمام 30 مارچ کو ایک روزہ قومی سمینار بعنوان ”وکست بھارت ایٹ 2047 میں پائیداری اور شمولیتی ترقی کا امبیڈکر کا وژن:قانون اور پالیسی“، ہائی برڈ طرز پر منعقد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر امبیڈکر چیئر کے انچارج اور سمینار کے ڈائریکٹر پروفیسر ظفر احمد خاں نے بتایا کہ اس سمینار کا مقصد آزادی کے سوسال مکمل ہونے پر ترقی یافتہ ملک بننے کے ہدف کے پس منظر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے افکار کا جائزہ لینا ہے۔

اس موقع پر ہونے والی گفتگو سے توقع ہے کہ پالیسی سازی سے متعلق اہم پہلو آشکارا ہوں گے، تحقیق کو فروغ ملے گا اور یہ بھی واضح ہوگا کہ امبیڈکر کا وژن کس طرح ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک ایسا ملک جو معاشی طور پر مضبوط ہو، سماجی طور پر انصاف پسند ہو، ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار اور حقیقی معنوں میں سبھی کی بہبود کا خیال رکھنے والا ہو۔

سیمینار میں شرکت کے خواہشمند اسکالرز 250 تا 300 الفاظ پر مشتمل تلخیص بذریعہ ای میل ارسال کرسکتے ہیں۔ منتخب شرکاء کو 3000 تا 5000 الفاظ پر مشتمل مکمل مقالہ جمع کرنے کو کہا جائے گا تاکہ اسے سمینار کی کارروائی میں شامل کیا جا سکے۔

سمینار کے مجوزہ موضوعات میں امبیڈکر کے نقطہ نظر سے سماجی انصاف اور موجودہ پائیداری کے چیلنجز، ہندوستان میں مساوات اور پائیدار ترقی کے اہداف، آئینیت اور جمہوری حکمرانی سے متعلق امبیڈکر کا فلسفہ، قانون کی حکمرانی اور سماجی تبدیلی، ماحولیاتی اخلاقیات و انصاف، شمولیتی ترقی؛ ٹکنالوجی، جدت اور پائیداری؛ اور وکست بھارت ایٹ 2047کے تحت متوازن ترقی کے راستے جیسے موضوعات شامل ہیں۔

تلخیص اور مقالہ ای میل آئی ڈی ambedkarchairamu03@gmail.com پر ارسال کرنا ہے۔ تلخیص جمع کرنے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

پروفیسر شکیل احمد، ڈین، فیکلٹی آف لا، اور پروفیسر محمد ظفر محفوظ نعمانی، چیئرمین، شعبہ قانون، سمینار کے بالترتیب سرپرست اور معاون سرپرست ہیں۔ ڈاکٹر محمد ناصر آرگنائزنگ سکریٹری جبکہ ڈاکٹر صائم فاروقی جوائنٹ آرگنائزنگ سکریٹری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande