
وزیراعلی ریونت ریڈی کے خلاف تحریک مراعات پیش کی جائے گی : ہریش رائوحیدرآباد، 17 مارچ (ہ س)۔ بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے موسیٰ ندی کی صفائی کے مسئلے پر ایوان کو گمراہ کرنے کے الزام میں وزیراعلی ریونت ریڈی کے خلاف تحریک مراعات کی نوٹس دینے کا اعلان کیا۔ ہریش راو نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے اسمبلی میں کہا تھا کہ موسیٰ پروجیکٹ کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے قرض کی منظوری دی ہے۔ جب کہ بینک نے خود واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت کی طرف سے کوئی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) موصول نہیں ہوئی اور قرض کی منظوری بھی نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی منشیات کلچر کے سخت خلاف ہے اور کے ٹی آر کا منشیات کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پارٹی تبدیل کرنے والے 10 ارکان اسمبلی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو ارکان اسمبلی بی آر ایس نہ چھوڑنے کا دعویٰ کررہے ہیں وہ اسمبلی بجٹ سیشن کے دوران بی جے پی کے احتجاج میں شامل رہے ۔ عوامی مسائل پر حکومت کو گھیرنے کے معاملے میں پارٹی کا مکمل ساتھ دیں ۔ بی آر ایس ڈپٹی فلور لیڈر نے اسپیکر اسمبلی پرساد کمار کے رویے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرکو غیر جانبدارانہ طور پرایوان کی کارروائی چلانی چاہئے اور ساتھ ہی اپوزیشن کو عوامی مسائل اٹھانے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا جارہا ہے جو جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ناکام رہی ہے جو اس کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے ۔ بی آر ایس پارٹی 6 ضمانتوں کے نفاذ کے لیے اسمبلی میں پرائیوٹ ممبر بل پیش کرے گی ۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق