
نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س): دہلی ہائی کورٹ نے 2024 میں جم آپریٹر نادر شاہ کے قتل کے ملزم انور خان عرف چاچا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ جسٹس گریش کتھپالیا کی قیادت والی بنچ نے ضمانت کی درخواست پر اگلی سماعت 21 اپریل کو کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران انور خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل سلیمان محمد خان نے بتایا کہ انہیں 23 اپریل 2025 کو ایک اور ملزم سلمان عرف بونچی کے بیان کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے پھر پوچھا کہ سلمان عرف بونچی کو کیس میں ملزم کے طور پر نامزد کیوں نہیں کیا گیا۔ دہلی پولیس نے پھر کہا کہ کیس کی تحقیقات کے بعد 11 دسمبر 2024 کو چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ اس چارج شیٹ میں سلمان کے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا گیا تھا۔
سماعت کے دوران انور خان کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ہیں۔ اس معاملے میں چارج شیٹ بھی داخل کی گئی ہے۔ 200 صفحات کی پہلی چارج شیٹ میں کہیں بھی انور خان کا نام نہیں ہے۔ اس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
21 فروری کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے انور خان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
نادر شاہ کو ستمبر 2024 میں گریٹر کیلاش میں ایک جم کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ نادر شاہ پر گیارہ گولیاں چلائی گئیں، جس میںسے انہیں آٹھ گولیاں لگیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی