اکولہ میں چلتی کار میں اچانک آگ لگی، بڑا حادثہ ٹل گیا، ڈرائیور کی بروقت کوشش سے پانچ افراد کی جان بچ گئی
اکولہ میں چلتی کار میں اچانک آگ لگی، بڑا حادثہ ٹل گیا، ڈرائیور کی بروقت کوشش سے پانچ افراد کی جان بچ گئیاکولہ، 17 مارچ (ہ س)۔ اکولہ شہر کے دکشتا نگر پٹرول پمپ کے نزدیک فلائی اوور پر ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بڑا حادثہ ہونے
Accident Maha Moving Car Fire Akola


اکولہ میں چلتی کار میں اچانک آگ لگی، بڑا حادثہ ٹل گیا، ڈرائیور کی بروقت کوشش سے پانچ افراد کی جان بچ گئیاکولہ، 17 مارچ (ہ س)۔ اکولہ شہر کے دکشتا نگر پٹرول پمپ کے نزدیک فلائی اوور پر ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بڑا حادثہ ہونے سے بال بال بچ گیا اور پانچوں مسافر محفوظ نکل آئے۔ یہ کار رتناگیری کی بتائی جا رہی ہے اور اس میں پانچ افراد سوار تھے۔ سفر کے دوران اچانک گاڑی سے دھواں اٹھنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنی زد میں لے لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، لیکن اس دوران گاڑی مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئی۔ اس واقعے کے باعث فلائی اوور پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande