آسام اسمبلی انتخابات-2026: اے آئی یو ڈی ایف نے 12 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
گوہاٹی، 17 مارچ (ہ س)۔ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) نے منگل کو آسام اسمبلی انتخابات-2026 کے لیے 12 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کی، جس میں پارٹی کے صدر بدرالدین اجمل کو بناکنڈی حلقہ سے نامزد کیا گیا ہے۔پارٹی کی جانب سے
آسام اسمبلی انتخابات-2026: اے آئی یو ڈی ایف نے 12 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی


گوہاٹی، 17 مارچ (ہ س)۔ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) نے منگل کو آسام اسمبلی انتخابات-2026 کے لیے 12 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کی، جس میں پارٹی کے صدر بدرالدین اجمل کو بناکنڈی حلقہ سے نامزد کیا گیا ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق حافظ بشیر احمد کو گولپارہ ایسٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ نذر الحق دھوبری سے الیکشن لڑیں گے۔ دالگاو¿ں سے مجیب الرحمان کو میدان میں اتارا گیا ہے اور اشرف حسین چنگا سے الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی نے سماگوری سے عبدالعزیز، کریم گنج ساو¿تھ سے شہاب الدین اور امداد حسین کو سمراج نگر سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اے آئی یو ڈی ایف نے گولک گنج سے جمشیر تالقدار کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ مسوکھہ بسومتری بجنی سے انتخاب لڑیں گی۔ مکوت داس کو راہا سے نامزد کیا گیا ہے، جو کہ درج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص ہے، جبکہ ڈاکٹر انوپ کمار داس تالقدار رام کرشنا نگر (ایس سی) سے انتخاب لڑیں گے۔اپنی دوسری فہرست کے اعلان کے ساتھ ہی اے آئی یو ڈی ایف نے 2026 میں آسام اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تیاریوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے اشارہ دیا کہ آنے والے دنوں میں بقیہ حلقوں کے لیے اضافی امیدواروں کا اعلان متوقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ اے آئی یو ڈی ایف نے اپنی پہلی فہرست میں کل نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں روپاہٹ سے امین الاسلام، منڈیا سے رفیق الاسلام، میناکشی رحمن پکا بیٹباری، ابو تبر بیپاری پربت جھورا، نظر الرحمان گوری پور، رضا الکریم سرکار، شجران سرکار سے رضا الکریم سرکار، رفیق الاسلام منڈیا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande