جماعت اسلامی ممبئی میٹرو کا عوامی آگہی کے لئے ایس آئی آر پر خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
شہریوں کو ووٹر لسٹ کی نظرثانی، فارم بھرنے اور انتخابی نظام سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئیممبئی ، 17مارچ (ہ س )۔ شہریوں میں انتخابی شعور بیدار کرنے اور ووٹر لسٹ کی درستگی کے عمل کو سمجھانے کے مقصد سے Special Intensive Revision (S.I.R) کے موضوع پ
جماعت اسلامی ممبئی میٹرو کا عوامی آگہی کے لئے ایس آئی آر پر خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شہریوں کو ووٹر لسٹ کی نظرثانی، فارم بھرنے اور انتخابی نظام سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئیممبئی ، 17مارچ (ہ س )۔

شہریوں میں انتخابی شعور بیدار کرنے اور ووٹر لسٹ کی درستگی کے عمل کو سمجھانے کے مقصد سے Special Intensive Revision (S.I.R) کے موضوع پر ایک خصوصی Hands-on Training Workshop کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیتی پروگرام اتوار، 15 مارچ 2026 کو صبح 10 بجے سے ایک بجے تک خواتین کے لیے اور مردوں کے سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک اسکالر اسکول جوگیشوری میں منعقد ہوا، جس کا اہتمام جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کی جانب سے کیا گیا۔اس پروگرام میں 150 مرد خواتین جس میں سماجی کارکنان، نوجوانوں اور مختلف علاقوں کے ذمہ دار افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ ورکشاپ کے مہمان مقرر معروف سماجی کارکن شازین صدیقی تھے جو Association for Protection of Civil Rights (APCR) کے ساتھ مدھیہ پردیش اور کرناٹک میں انتخابی ا?گہی کے میدان میں سرگرم خدمات انجام دے رہے شازین صدیقی نے کہا کہ S.I.R (Special Intensive Revision) الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ کی جامع نظرثانی کا ایک اہم عمل ہے۔ اس کے ذریعے نئے ووٹروں کا اندراج، غلط معلومات کی اصلاح اور شہریوں کے کوائف کو درست کیا جاتا ہے تاکہ ہر اہل شہری کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ عوام اس عمل کو سمجھیں اور اس میں بھرپور تعاون کریں۔ورکشاپ کے دوران شرکائ کو Enumeration Form کو صحیح طریقے سے بھرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ ماہرین نے بتایا کہ فارم میں ذاتی معلومات، خاندانی تفصیلات اور دیگر ضروری کوائف درست طریقے سے درج کرنا کس قدر اہم ہے۔ اس موقع پر BLO (Booth Level Officer) کے کردار اور ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ شہری کس طرح اپنے علاقے کے BLO کے ساتھ رابطہ کر کے اپنی معلومات کی تصدیق اور درستگی کرا سکتے ہیں۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابی عمل کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ خوف یا افواہوں کے بجائے علم اور ا?گہی کے ساتھ اس عمل کو سمجھیں اور دوسروں تک بھی صحیح معلومات پہنچائیں۔پروگرام کے اختتام پر شرکائ نے اس تربیتی ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے ا?گہی پروگرام عوام میں جمہوری شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ منتظمین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تربیتی اور تعلیمی پروگرام منعقد کئے جاتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری انتخابی نظام سے واقف ہو سکیں اور اپنی جمہوری ذمہ داری بہتر انداز میں ادا کریں۔شیخ ہمایوں ناظم شہر ممبئی نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس کا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے شہریوں کو زمہ دار بنانا اور جمہوری عمل ان کی شراکت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔اور یہ عوامی شعور اور ذمہ دارانہ شرکت سے ہی ممکن ہے۔ موصوف نے مزید کہا کہ یہ کام صرف کسی مخصوص قوم وملت کے لئے نہیں بلکہ ہمیں اسے پوری انسانیت اور سما ج کے لئے فلاح و بہبود کے لیے کرتے رہنا چاہیے. دوران پروگرام ممبئی پی آر سیکرٹری سید شریف نے شرکائ کو ECI الیکشن کمیشن کے ایپ کی مدد سے ہم کس طرح سے اپنے BLO اور 2002 کی لسٹ میں اپنا نام تلاش کر سکتے ہیں اس کی معلومات فراہم کی اور ممبئی میں اس طرح مزید بیداری کے پروگرام منعقد کرنے کے لئے ملی و سماجی تنظیموں سے اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

جماعت اسلامی ممبئی میٹرو کا عوامی آگہی کے لئے ایس آئی آر پر خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شہریوں کو ووٹر لسٹ کی نظرثانی، فارم بھرنے اور انتخابی نظام سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی

ممبئی ، 17مارچ (ہ س )۔

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais

 rajesh pande