
نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے کابینی وزراء کے ساتھ منگل کو لوک نواس میں لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو سے بشکریہ ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ، وزیر تعلیم آشیش سود، وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا، وزیر سیاحت کپل مشرا، اور سماجی بہبود کے وزیر رویندر اندرراج سنگھ موجود تھے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ میٹنگ دہلی کی شمولیتی ترقی اور عوامی خدمت کے مشترکہ عزم کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کے درمیان مسلسل بات چیت اور ہم آہنگی ریاست کی ترقی اور گڈ گورننس کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران، کلیدی عوامی فلاحی اسکیموں اور دہلی کو ایک جدید اور عالمی معیار کی راجدھانی کے طور پر تیار کرنے کے ہمارے وژن پر بامعنی اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم دہلی کے ہر شہری کے روشن مستقبل اور ہمہ گیر ترقی کے لیے پوری لگن اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی