بھوپال میں سرکاری محکمہ کو پھر بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل میں آر ڈی ایکس کا دعویٰ، پولیس نے تلاشی کاروائی کی
بھوپال، 17 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں دھمکی آمیز ای میل کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایم پی نگر میں واقع ناپ تول کے محکمہ کے دفتر کو منگل کے روز ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس سے کھلبلی مچ گئی۔ منگل کو بھیجے
بھوپال میں محکمہ اوزان و پیمائش کو بم سے اڑانے کی دھمکی


بھوپال، 17 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں دھمکی آمیز ای میل کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایم پی نگر میں واقع ناپ تول کے محکمہ کے دفتر کو منگل کے روز ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس سے کھلبلی مچ گئی۔

منگل کو بھیجے گئے ایک ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ دفتر کے احاطے میں ڈرون کے ذریعے چار چھوٹے آر ڈی ایکس بم لگائے گئے ہیں، جو دوپہر 2 بجے دھماکے سے اڑ جائیں گے۔ ای میل میں ملازمین کو فوری طور پر باہر نکالنے کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ایم پی نگر پولیس موقع پر پہنچی اور پورے دفتر کے احاطے میں باریکی سے تلاشی مہم چلائی گئی۔ احتیاط کے طور پر تمام ملازمین کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔

ایم پی نگر تھانہ انچارج جے ہند شرما نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے باریک بینی سے جانچ کی، لیکن موقع پر کوئی مشتبہ شے یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق، ایک دن پہلے بھی اسی طرح کا دھمکی آمیز ای میل ملا تھا، جس میں پولیس کی تلاشی کے عمل کو پرکھنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس واقعے کے پیش نظر معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ فی الحال سائبر ٹیم ای میل بھیجنے والے کی شناخت میں مصروف ہے اور تکنیکی جانچ کے ذریعے ملزم تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande