
سرینگر، 17 مارچ (ہ س): جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں پیر کی شام دیر گئے ایک ہوٹل اور ایک گاڑی کو زبردست آگ لگنے کے بعد نقصان پہنچا، حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران الٹنے والے فائر ٹرک کی زد میں آکر ایک شخص کی بھی موت ہوگئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ نے دیر شام آسل ریزورٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد فائر ٹرکوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران، متعدد ایل پی جی سلنڈر دھماکے ہوئے، جس سے کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں ہوٹل کے تین ڈھانچے اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران الٹتے ہوئے فائر ٹینڈر کی گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص کی موت بھی ہوئی۔ اس کی شناخت منجیت سنگھ (31) ولد وکیل سنگھ ساکنہ ہٹمارا مٹن کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفی علاقے کے ویل لاج میں گیٹ کیپر کے طور پر کام کرتا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir