جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری
جموں، 17 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے یو ٹی ڈی ایم اے) نے منگل کے روز ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے 2500 میٹر سے زیادہ بلند علاقوں م
Avalanche


جموں، 17 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے یو ٹی ڈی ایم اے) نے منگل کے روز ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے 2500 میٹر سے زیادہ بلند علاقوں میں کم شدت کے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اگرچہ خطرے کی سطح کم ہے۔ تاہم پہاڑی اور برف پوش علاقوں میں جانے والے افراد کو احتیاط برتنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں، مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔ جے کے یو ٹی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں، مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرتے رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande