بھوپال میں ایل پی جی بحران پر کانگریس کا انوکھا احتجاج، دکانداروں کو کوئلہ تقسیم کیا، حکومت پر تنقید کی
بھوپال، 17 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے گووند پورہ اسمبلی حلقے میں رسوئی گیس اور کمرشل سلنڈروں کی مبینہ کمی کو لے کر کانگریس نے انوکھے انداز میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس لیڈر رویندر ساہو جھومر والا نے آج منگل کو برکھیڑا پٹھان
بھوپال میں ایل پی جی بحران پر کانگریس کا انوکھا احتجاج


بھوپال، 17 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے گووند پورہ اسمبلی حلقے میں رسوئی گیس اور کمرشل سلنڈروں کی مبینہ کمی کو لے کر کانگریس نے انوکھے انداز میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس لیڈر رویندر ساہو جھومر والا نے آج منگل کو برکھیڑا پٹھانی چوراہے پر دکانداروں اور عام شہریوں کے درمیان کوئلے کی تقسیم کر کے گیس کے بحران کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔

رویندر ساہو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں رسوئی گیس کی شدید قلت کی وجہ سے چھوٹے ہوٹل مالکان، چائے والے اور عام خاندان سلنڈر کے لیے بھٹکنے پر مجبور ہیں۔ گیس دستیاب نہیں ہونے کی وجہ سے لوگ مجبوراً پرانے دنوں کی طرح کوئلے اور لکڑی کا سہارا لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اسی حقیقت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ علامتی احتجاج کیا گیا۔

انہوں نے مرکزی حکومت اور ریاست کی موہن یادو حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ حکومتیں اس سنگین مسئلے پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔ ”اجولا یوجنا“ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب گیس کنکشن دیے گئے، تو اب اس کی باقاعدہ فراہمی کیوں یقینی نہیں بنائی جا رہی ہے۔

ساہو نے الزام لگایا کہ حکومت کی غیر منظم پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگ، غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے تاجروں کی روزی روٹی پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مقامی رکن اسمبلی اور وزیر کرشنا گور سے بھی سوال کیا کہ علاقے میں اتنے بڑے مسئلے کے باوجود وہ خاموش کیوں ہیں؟

کانگریس لیڈر نے مطالبہ کیا کہ گھریلو اور کمرشل گیس سلنڈروں کی سپلائی فوری طور پر ہموار کی جائے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر جلد حل نہ نکالا گیا تو کانگریس پارٹی عام عوام اور تاجروں کے ساتھ مل کر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

اس دوران بڑی تعداد میں مقامی دکاندار، کانگریس کارکنان اور شہری موجود تھے۔ تمام لوگوں نے گیس کی سپلائی کے مسئلے کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت سے جلد حل کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande