جے ڈی یو کے ذریعہ منعقد دعوت افطار میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے
پٹنہ، 17 مارچ(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج حج بھون میں جے ڈی یو کے ذریعہ منعقدہ افطارکی دعوت میں شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ افطار کے بعد نماز ادا کی گئی، جس میں دعوت افطار میں شامل روزہ داروں نے ریاست، س
جے ڈی یو کے ذریعہ منعقد دعوت افطار میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے


پٹنہ، 17 مارچ(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج حج بھون میں جے ڈی یو کے ذریعہ منعقدہ افطارکی دعوت میں شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ افطار کے بعد نماز ادا کی گئی، جس میں دعوت افطار میں شامل روزہ داروں نے ریاست، سماج اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ قائم رہنے کی دعا کی۔اس موقع پرآبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، اقلیتی فلاح کے وزیر محمدزماں خان، خوراک اور صارفین تحفظ کی وزیر لیشی سنگھ، رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی،رکن قانون ساز کونسل للن صراف، رکن قانون ساز کونسل خالد انور، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا، ارکان اسمبلی ، ارکان قانو ن ساز کونسل ، دیگر عوامی نمائندے، بہار ریاست سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، بہار ریاستی شیعہ بورڈ کے چیئرمین ارشادعلی آزاد ،بہار ریاستی مدرسہ بورڈ کے چیئر مین سلیم پرویز، بہار اسٹیٹ شہری کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار سمیت دیگر معززین اور بڑی تعداد میں روزہ دار موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande