بیڑ مزدور گھوٹالہ : حکومت کا سخت موقف، مکمل جانچ اور کارروائی کا اعلان
بیڑ مزدور گھوٹالہ : حکومت کا سخت موقف، مکمل جانچ اور کارروائی کا اعلاناکولہ، 17 مارچ (ہ س)۔ بیڑ ضلع میں مبینہ فرضی مزدور گھوٹالے پر مہاراشٹر حکومت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر
Crime Maha Labour Scam


بیڑ مزدور گھوٹالہ : حکومت کا سخت موقف، مکمل جانچ اور کارروائی کا اعلاناکولہ، 17 مارچ (ہ س)۔ بیڑ ضلع میں مبینہ فرضی مزدور گھوٹالے پر مہاراشٹر حکومت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر محنت ایڈوکیٹ آکاش پھنڈکر کر نے اسمبلی میں بتایا کہ اس معاملے کی تفصیلی جانچ ایک آزاد افسر کے ذریعے کی جائے گی اور کسی بھی سطح پر ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔یہ مسئلہ اس وقت اٹھایا گیا جب رکن اسمبلی سریش دھس نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2020 سے فروری 2026 کے درمیان تعمیراتی مزدور فلاحی بورڈ کے تحت فرضی اموات ظاہر کر کے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا گیا۔ پھنڈکر کر نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں جعلی ایجنٹس سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لیے نقلی کاغذات اور جعلی دستخط استعمال کر رہے ہیں اور حکومت ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے مزدور رجسٹریشن کا عمل اب مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے اور اس میں بایومیٹرک نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔وزیر کے مطابق 2020 سے 2026 کے درمیان بیڑ ضلع میں 115 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف ایک درست ثابت ہوئی جبکہ باقی 114 درخواستوں کی جانچ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 53 کیسز میں کوئی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی ہے جبکہ دیگر معاملات کی تفتیش جاری ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس اس معاملے سے متعلق معلومات یا شواہد ہوں تو وہ حکام کو فراہم کریں تاکہ مکمل کارروائی ممکن ہو سکے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قصورواروں کے خلاف سو فی صد کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande