دو دن سے لاپتہ تھی 5 سالہ بچی ،گڈھے سے ملی لاش
سیتامڑھی،17مارچ(ہ س)۔ بہار کے سیتامڑھی میں ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کی لاش پانی سے بھرے گڑھے سے ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ا
دو دن سے لاپتہ تھی 5 سالہ بچی ،گڑھے سے ملی لاش


سیتامڑھی،17مارچ(ہ س)۔ بہار کے سیتامڑھی میں ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کی لاش پانی سے بھرے گڑھے سے ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ واقعہ ضلع کے بوکھرا تھانہ علاقے کے مہیسوٹھا پنچایت واقع ستر گاؤں کے وارڈ نمبر 3 میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت ستر گاؤں کے رہنے والے برج موہن کمار کی پانچ سالہ بیٹی پریانجلی کماری کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ پچھلے دو دنوں سے لاپتہ تھی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ پریانجلی گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھی اور مسلسل تلاش جاری تھی۔ دریں اثنا اس کی لاش گھر کے پیچھے پانی سے بھرے گڑھے میں تیرتی ہوئی ملی۔ بعد میں گاؤں والوں کی مدد سے لاش کو نکال لیا گیا۔مقامی لوگوں نے موبائل فون کے ذریعے مقامی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد بوکھرا تھانہ انچارج پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا۔ معاملے کے بارے میں تھانہ انچارج نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اگر انہیں قتل کا شبہ ہے تو اس زاویے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ پہلی نظر میں یہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande