
جموں, 16 مارچ (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے ڈنگڈورو علاقے میں پیر کے روز ایک ایچ آر ٹی پروجیکٹ سائٹ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے پروجیکٹ پر کام کر رہی ایک گاڑی ملبے کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد دب گئے۔ واقعہ پیش آتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ یونٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک ملبے سے دو لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت شہانواز احمد سکنہ ضلع ڈوڈہ اور نشاط احمد سکنہ پلماڑ ضلع کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد چند افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی خدشہ ہے جس کے پیش نظر ریسکیو اور تلاشی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر