
پٹنہ،16مارچ(ہ س)۔ بہار میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ مکامہ کے باہوبلی ایم ایل اے اننت سنگھ جیل سے اپنا ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد اننت سنگھ نے میڈیا کے سامنے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اب الیکشن نہیں لڑیں گے۔
اننت سنگھ نے ایک بار اسمبلی میں کہا تھا کہ وہ اس وقت الیکشن نہیں لڑیں گے جب نتیش کمار وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔ اب جبکہ نتیش کمار راجیہ سبھا جا رہے ہیں ، اننت سنگھ نے اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت میں اس بیان کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری الیکشن تھا، اس کے بعد میں الیکشن نہیں لڑوں گا، اب میرے بچے الیکشن لڑیں گے۔
نتیش کمار کے بعد کون بنے گا وزیر اعلیٰ؟ کیا نشانت کو وزیر اعلی بنایا جائے گا؟ اننت سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار فیصلہ کریں گے۔بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا تو کیا آپ قبول کریں گے؟ اس پر اننت سنگھ نے کہا کہ سب قبول ہے ،کسی بھی طرح کی کوئی دقت نہیں ہے۔ اس کے بعد اننت سنگھ پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر جیل کے لئے روانہ ہوگئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan