
واشنگٹن، 13 مارچ (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 28 فروری سے شروع ہونے والی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان آج اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک تہلکہ خیز تبصرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ایرانی حکومت کا کیا حشر ہوتا ہے، دیکھئے۔ ٹرمپ نے جمعہ کی صبح ایرانی رہنماو¿ں کے لیے اور بھی سخت الفاظ استعمال کیے اور نیویارک ٹائمز کو بھی نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل ٹروتھ پرجو لکھا ہے اس کا ترجمہ تقریباً اس طرح ہے ”ہم ایران کی دہشت گرد حکومت کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں—فوجی، اقتصادی اور ہر دوسرے ذرائع سے۔ پھر بھی، اگر آپ 'فیلنگ نیو یارک ٹائمز' پڑھتے ہیں، تو آپ کو غلط فہمی ہوگی کہ ہم جیت نہیں رہے ہیں۔ ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے۔ ان کی فضائیہ، ڈرون، میزائل اور دیگر تمام چیزیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ان کے قائدین کو روئے زمین سے مٹا دیا گیا ہے۔“
انہوں نے لکھا، ”ہمارے پاس حملہ کرنے کی بے مثال صلاحیت ہے۔ ہمارے پاس لامحدود گولہ بارود ہیں ۔ اور ہمارے پاس کافی وقت ہے۔ ذرا انتظار کریں اور دیکھیں کہ آج ان پاگل اور حقیر لوگوں کا کیا حشر ہوتا ہے ۔ یہ لوگ گزشتہ 47 برسوں سے پوری دنیا میں بے گناہ لوگوں کی جان لے ر رہے ہیں۔ اور اب میں (امریکہ کا 47 ویں صدر) ان کا خاتمہ کر رہا ہوں۔ ایسا کرنا میرے لئے کس قدر اعزاز کی بات ہے ! اس معاملے پر توجہ دینے کے لئے آپ سب کا شکریہ۔- صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد