بنگلہ دیش میں دو بسوں میں ٹکر، دلہا - دلہن سمیت 14 افراد ہلاک، بی این پی رہنما کے گھر پر ماتم
ڈھاکہ، 13 مارچ (ہ س)۔ بنگلہ دیش میں مونگلا- کھلنا ہائی وے پر بنگلہ دیشی بحریہ کی ایک بس اور ایک مسافر منی بس کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور دلہن اور ایک ہی خاندان کے متعدد افراد شامل
Bangladesh-Accident-14-Dead


ڈھاکہ، 13 مارچ (ہ س)۔ بنگلہ دیش میں مونگلا- کھلنا ہائی وے پر بنگلہ دیشی بحریہ کی ایک بس اور ایک مسافر منی بس کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور دلہن اور ایک ہی خاندان کے متعدد افراد شامل ہیں۔ حادثہ جمعرات کی شام تقریباً چار بجے بیلائی پل کے قریب پیش آیا۔ منی بس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ مخالف سمت سے آنے والی نیوی بس سے منی بس کے ٹکرانے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔

بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، پولیس اور اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ باقی بعد میں مختلف اسپتالوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مونگلا ضلع کے وارڈ نمبر آٹھ سے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے صدر عبدالرزاق،ان کی بیگم انجمن، ان کے تین بیٹے دولہا شبیر،عمران اور الامین، ان کے بھائی سمیع العالم، دولہے کے چچازاد بھائی پتول اور اویشی ، دولہن مرزیہ میتو، اس کی چھوٹی بہن لامیہ، دولہن کی دادی اور منی بس کا ڈرائیور نعیم شیخ شامل ہیں۔

کاٹاکھالی ہائی وے پولیس اسٹیشن کے انچارج محمد ظفر احمد نے بتایا کہ کوئرہ سے مونگلا جانے والی منی بس نیوی کی بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم میں منی بس کو بری طرح نقصان پہنچا۔ کھلنا میڈیکل کالج اسپتال کی ڈاکٹر مہناز مشرف نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے متعدد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

روپسا سب ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر راجیش نے بتایا کہ چار لاشیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ عبدالرزاق اپنے چھوٹے بیٹے شبیر کی شادی میں شرکت کے بعد رشتہ داروں کے ساتھ کوئرہ کے گاو¿ں نقشہ کی مرزیہ اختر میتو سے واپس جا رہے تھے۔ حادثے سے پورا علاقہ سوگوار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande