صحافت ختم ہوئی تو معاشرہ بھی ختم ہو جائے گا: ڈاکٹر ہیمنت دیسائی
پونے ، 13 مارچ (ہ س) سینئر سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر ہیمنت دیسائی نے کہا ہے کہ صحافت اور ادب کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور صحافیوں کو مختلف شعبوں میں دلچسپی لے کر کام کرنا چاہیے تاکہ ان کی تحریر زیادہ وسیع، متنوع اور مؤثر بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحاف
صحافت ختم ہوئی تو معاشرہ بھی ختم ہو جائے گا: ڈاکٹر ہیمنت دیسائی


پونے ، 13 مارچ (ہ س) سینئر سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر ہیمنت دیسائی نے کہا ہے کہ صحافت اور ادب کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور صحافیوں کو مختلف شعبوں میں دلچسپی لے کر کام کرنا چاہیے تاکہ ان کی تحریر زیادہ وسیع، متنوع اور مؤثر بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بھرپور مطالعہ کرنا چاہیے اور مختصر مگر معیاری انداز میں لکھنا چاہیے۔ بلاوجہ یا غیر ضروری باتیں لکھنے سے گریز کرنا چاہیے بلکہ غلطیوں پر تنقید اور اچھے کام کی کھل کر تعریف کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے کیونکہ اگر صحافت ختم ہو جائے تو معاشرہ بھی ختم ہو جائے گا۔

ڈاکٹر ہیمنت دیسائی نے مزید کہا کہ صحافیوں کے پاس ایک منفرد نظر ہونی چاہیے جس کے ذریعے وہ معاشرے میں ہونے والی اہم باتوں کو دیکھ سکیں اور انہیں مؤثر انداز میں قارئین تک پہنچا سکیں۔

یہ خیالات انہوں نے پمپری چنچوڑ شہر کے علاقے کھرالواڑی، پمپری میں منعقدہ پی سی ایم سی ٹاپ 10 ایوارڈز 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ اس تقریب کا انعقاد اکھل مراٹھی جرنلسٹ انسٹی ٹیوٹ مہاراشٹر ریاست سے وابستہ پمپری چنچوڑ سٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے دس افراد کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب کا آغاز صحافت کے بانیوں میں شمار ہونے والے بال شاستری جمبھیکر کی تصویر کو خراج عقیدت پیش کرنے سے کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی سطح کے دیوالی انک مقابلے کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس مقابلے میں پہلا انعام ولڈ سامنا، دوسرا تھنک پازیٹو، تیسرا گاوگاتھا جبکہ چوتھا انعام آنند ترنگ کو دیا گیا۔

اس موقع پر میئر روی لانڈگے، نائب میئر شیلجا مورے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ابھیشیک بارنے، اپوزیشن لیڈر بھاؤ صاحب بھوئیر، صحافی سنگھ کے بانی باپوساہب گورے، صدر سائیلی کلکرنی، سابق میئر یوگیش بہل، صنعتکار کرشن کمار گوئل، میونسپل کارپوریشن کی خواتین و اطفال فلاح کمیٹی کی چیئرپرسن رانی مائی پٹھارے، تعلیمی کمیٹی کی چیئرپرسن روینا انگولکر، کھیل کمیٹی کے چیئرمین کیلاش کٹے، سٹی امپروومنٹ کمیٹی کے چیئرمین سنجے کاٹے، کونسلر شیکھر چنچوڑے، کونسلر انورادھا گورکھے، سپریا چاندگڈے، میونسپل کارپوریشن کے چیف انجینئر سنجے کلکرنی، پرمود اومباسے، اسسٹنٹ سٹی انجینئر اجے سوریہ ونشی، ایگزیکٹو آفیسر ہروِندر بنسل، سنیل پوار، وجے بھوجنے، میونسپل کارپوریشن کے اسپیشل آفیسر کرن گائیکواڑ اور پبلک ریلیشن آفیسر پرفل پرانک سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande