
وارانسی، 13 مارچ (ہ س)۔
وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر راجدھانی ایکسپریس سے جی آر پی تھانہ پولیس اہلکاروں نے دو کلوں سے زیادہ سونا بر آمد کیا ہے ۔ یہ سونا افریقہ سے بنگلہ دیش کے راستے ہندوستان پہنچا تھا۔ جی آر پی نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
جی آر پی کینٹ اسٹیشن کے انسپکٹر راجول نگر نے بتایا کہ ساتار ، مہاراشٹر کے رہنے والے بالاسو اور پونے کے رہنے والے تیجس کو جی آر پی نے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر راجدھانی ایکسپریس سے گرفتار کیا۔ دونوں بدنام زمانہ مجرم ہیں اور اکثر ایسے واقعات میں ملوث رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افراد سے دو کلو گرام سے زیادہ سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد شدہ سونے کی قیمت تقریباً 3.54 کروڑ بتائی گئی ہے۔ ان سے برآمد ہونے والا سونا بنیادی طور پر افریقی سونا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ دونوں سونا افریقہ سے بنگلہ دیش کے راستے بھارت لائے تھے۔ جی آر پی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ