
جموں, 13 مارچ (ہ س)۔
شمالی فوجی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پریتک شرما نے جمعہ کے روز ضلع اُدھم پور کے پہاڑی علاقے بسنت گڑھ کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔فوجی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران آرمی کمانڈر کو علاقے میں قائم انٹیلی جنس نظام اور سیکورٹی کے سخت اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دورے کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل پریتک شرما نے علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔حکام کے مطابق بسنت گڑھ ایک اہم پہاڑی علاقہ ہے جو ضلع کٹھوعہ اور ڈوڈہ کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔ یہ علاقہ دراندازی کے روایتی راستوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ماضی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر