
پٹنہ 13مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران سہرسہ ضلع میں مختلف پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے سہرسہ ضلع کے شاہ پور کے وارڈ نمبر 7 میں شاہ پور جیویکا سلائی اور مصنوعات سینٹر کا ربن کاٹ کر اور تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدی سلائی سینٹرکی چابیاں جیویکا دیدیوں کو دیا اور اس کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے کپڑے کی سلائی، کٹنگ اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مہربانیوں کی بدولت ہم اپنے روزگار میں مصروف ہیں۔ ہمارے خاندان اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں بنے تالاب کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ تالاب کے بغل میں سڑھی گھاٹ کی تعمیر کریں۔ اس سے تالاب خوبصورت لگے گا لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے نوتعمیر شدہ میونسپل پارک کا بھی معائنہ کیا۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے شاہ پور وارڈ نمبر 7 میں بنائے گئے پروگرام کے مقام سے ریمورٹ کے توسط سے تختی کی نقاب کشائی کر کے سہرسہ ضلع کے لیے 286 کروڑ روپے کی لاگت سے 70 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ، 90 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور 136 کروڑ روپے کے 35 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں افسران سے دریافت کیا۔ اس سلسلے میں سہرسہ ضلع کے تحت منڈن مشرا دھام کی تزئین اور ترقیاتی کاموں، ماں اگرتارا مندر کی تزئین اور ترقیاتی کاموں اور سہرسہ ضلع ہیڈکوارٹر کے تحت موضع- ہاسا ہک پارہ میں اسٹیڈیم (اسپورٹس انفرااسٹرکچر)کی تعمیر کے کام کی جانکاری لی۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق اسٹالوں کا معائنہ کیا اور جیویکا دیدی کے مختلف کاموں اور مصنوعات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ نے 3021 جیویکا سیلف ہیلپ گروپ کی دیدیوں کو 133 کروڑ روپے کا علامتی چیک دیا۔ وہاں موجود جیویکا دید یوںنے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ آپ نے خواتین کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ ہم سب جیویکا دیدیاں آپ کی مہربانیوں سے زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ صنعت سمیت دیگر محکموں کے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں بنائے گئے پالنا گھر کو دیکھا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ا سٹال کے معائنے کے دوران اولڈ ایج پنشن اسکیم سے مستفید ہونے والوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح ہو کہ سہرسہ شہر میں ٹریفک جام کی صورت حال بنی رہتی ہے۔ اس آر او بی کی تعمیر سے گاندھی پتھ، مہاویر چوک، شنکر چوک، دہلان چوک، رفیوجی چوک، کپڑ پٹی، ڈی وی روڈ، پورب با بازار، گنجلا چوک، تیواری چوک، ہٹیا-رانچی سہرسہ بستی، بس اسٹینڈ اور سوتر بازار کے لوگوں کو ٹریفک کی پریشانی سے نجات ملے گی۔ اس کے علاوہ این ایچ 107 مدھے پورہ اور سپول آمدو رفت میں بہت سہولت ہو گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan