جمنا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے مشن موڈ پر کام جاری ہے: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ جمنا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے نالوں کی صفائی کا کام مشن موڈ میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج بدوسرائے پل اور پنکھا روڈ ڈرین پر نئی ایمفیبیئس مشینیں لگائی گئی ہیں۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے
جمنا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے مشن موڈ پر کام جاری ہے: ریکھا گپتا


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ جمنا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے نالوں کی صفائی کا کام مشن موڈ میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج بدوسرائے پل اور پنکھا روڈ ڈرین پر نئی ایمفیبیئس مشینیں لگائی گئی ہیں۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ مشینیں نالوں اور آبی ذخائر میں جمع ہونے والی گاد، کوڑا کرکٹ اور واٹر ہائیسنتھ کو فوری طور پر ہٹانے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس کی وجہ سے صفائی کا کام پہلے سے زیادہ تیز اور موثر طریقے سے ہو گا۔ اس سے پانی کے بہاو¿ میں بہتری آئے گی، نالوں کی صفائی میں تیزی آئے گی اور پانی جمع ہونے کے مسئلے کو کم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ آس پاس کے علاقوں کو بھی ریلیف ملے گا۔اس موقع پر دہلی کے وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ، وزیر تعلیم آشیش سود اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔

وزیر پرویش صاحب نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یہ جدید مشینیں ندیوں اور نالوں سے گاد ہٹانے، آبی ذخائر کی صفائی اور سیلاب کے انتظام کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ہماری حکومت دہلی میں پانی کے بہتر انتظام، صاف پانی کے ذخائر اور مو¿ثر سیلاب کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط نظام کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande